صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی چین کے 2 روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی یہ دورہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے ہم منصب شی جن پنگ اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل معاونت اور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی تعلق کو مزید تقویت ملے گی۔