افغان فوج کا محسن داوڑ اور علی وزیر کے لیے خصوصی پروٹوکول

کابل : افغان حکومت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے لیے خصوصی پروٹوکول کا اہتمام کیا۔تفصیلات کے مطابق پختون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغان حکومت نے کابل لے جانے کے لیے خصوصی مہمان کا پروٹوکول دیا۔دونوں کو افغان سرحد سے افغان نیشنل آرمی کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا۔جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقرہب میں شرکت کی۔گذشتہ روز پی ٹی ایم کے یہ دونوں رہنما اسلام آباد سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز آر کیو 928 میں کابل جانے کے لیے سوار ہوئے .دونوں پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے سہولیات فراہم کررہے ہیں اور افغانستان کے توسط سے ہندوستان کے مراعات یافتہ ایجنڈے کو پورا کررہے ہیں۔