بھارت میں سکھوں نے گورونانک شاہی کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی

نئی دہلی: بھارتی سکھوں بھارتی پنجاب کی دل خالصہ تنظیم نے گورونانک شاہی کیلنڈرپر وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھاپ دی۔حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی مہندر پاک سنگھ نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر کو سکھ مسلم بھائی چارے کی علامت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلینڈر جاری کر دیا، سکھ رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر اور کرتار پور راہداری کی افتتاح کی تصویر چھاپ کر کیلنڈر جاری کیا۔اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکھ رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ عمران خان کی تصویر کا چھپنا سکھ مسلم بھائی چارے کا اعتراف ہے میں اس اعزاز پر دل خالصہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ جو امن بھائی چارے اور محبت کے لئے قدم اٹھائے گا اسے لوگ عزت دیں گے۔