بھارت میں مقیم مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے،ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مقیم مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔