وزیراعظم مودی بھارتی شہریت کا ثبوت دینے میں ناکام ہو گئے

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی شہریت دینے میں ناکام ہو گئے۔وزیراعظم نریندر مودی کی شہریت کےبارے میں سوال کرنے والے ایک بھارتی شہری کی طرف سے دائر آر ٹی آئی کے جواب میں وزیراعظم آفس نے جواب دیا کہ نریندر مودی کے پاس شہریت کا کوئی ثبوت نہیں لیکن پیدائشی طور پر وہ ایک بھارتی شہری ہیں۔جب سے بی جے پی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ منظور کیا ہے ا س سے پہلے اور بعد میں بھی سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور بھارت کا پر شہری پریشان ہے کہ اپنی شہریت کیسے ثابت کرے۔اس حوالے سے سبھاونکر سرکار نامی شخص نے 17جنوری 2020 کو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی شہریت کا سرٹیفیکٹ مانگنے کے لیے آر ٹی آئی درخواست جمع کروائی تھی۔ان کی آر ٹی آئی کے جواب میں پی ایم او کے سیکرٹری پریشن کمار نے لکھا کہ وزیراعظم شہریت ایکٹ 1955 کے سیکشن 3 کے تحت پیدائی طو رپر بھارتی شہری ہیں لیکن ان کی شہریت ہونے کے ثبوت کے طور پر جو سرٹیفیکیٹس رجسٹریشن کے ذریعہ شہریت کے لیے درکار ہے وہ موجو دنہیں۔