نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات، ہلاکتوں کی تعداد46 ہوگئی

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد46 ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں فسادات سے متاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کے نالوں سے 4 لاشیں ملی ہیں جبکہ کئی دنوں سے جاری ان فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد46 ہوگئی ہے. جبکہ سینکڑوں سے زائد افراد زخمی ہیں.دوسری جانب بھارتی عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 370 کیخلاف دائر تمام آئینی درخواستوں کو سات رکنی لارجر بینچ کو بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کو نمٹا دیا ہے.