کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں، مشعال حسین

اسلام آباد: حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد نریندر مودی نے بھارت میں بھی مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا،بھارت میں 38 سے زائد مسلمانوں کے قتل پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے،نریندر مودی حکومت مسلم دشمن پالیسی پر عمل پیراہے،بھارت میں مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے،نریندر مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے،نریندر مودی حکومت نے آر ایس ایس کے غنڈے کشمیر میں تعینات کر رکھے ہیں،پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ آر ایس ایس کے غنڈے کشمیر میں بھی کشمیریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یسین ملک اس وقت تہاڑ جیل میں ہیں،پانچ اگست کے بعد کشمیریوں سے تمام حقوق چھین لیے۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد کشمیری اپنے ہی گھر میں قید ہیں،بھارتی حکومت ہندوں کو کشمیر میں زمین فراہم کر رہی ہے،کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں، عالمی دنیا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا، مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیے بغیر خطے میں حل ممکن نہیں۔