بھارت نے جنگ چھیڑی تو نتائج بھیانک ہوں گے،ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابر افتخار

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو 27 فروری کا دن مبارک ہو،آج کا دن یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 27 فروری کا دن ہماری زندگی میں روشن باب ہے۔اپنے تمام شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوام اور افواج پاکستان نے مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔گذشتہ سال 27 فروری کو جنگ دروازے پر دستک دے چکی تھی۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے جا الزام لگائے۔پاکستان نے بھارت کو پلوامہ پر تحقیقات کی پیشکش کی۔پاکستان بھارت کے حملے کے لیے تیار تھا۔پاکستان نے دشمن کو اپنے حملے سے سرپرائز کر دیا۔ہم نے وطن کی سرحدوں کا دفاع اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔آج کے دن غازیوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میجر جنرل بابر افتخار نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے۔بھارتی آرمی نہتے سوییلن پر فائرنگ کرتی ہے۔ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں زندگی پوری طرح سے مفلوج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ امن کا راستہ اپنایا جائے،پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،پاکستان بھارت کے کھیل سے بخوبی آگاہ ہے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے پورے خطے کے امن سے خطرہ ہے۔ہم دشمن کی ہر خفیہ سازش سے بے خبر ہیں۔بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، دشمن کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کی تمام تیاریوں پر پاکستان کی نظر ہے اور ہم بھی 100 فیصد تیاری کے ساتھ بیٹھے ہیں اور اپنے ملک ہر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فروری 2019 میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 14 فروری 2019 کو بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے بے جا الزامات لگائے لیکن پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہر قسم کی تحقیق کی پیشکش کی، اس کے باوجود انتہا پسند بھارتی ریاست نے 25 اور 26 فروری کی شب ایک بزدلانہ کوشش کی، دشمن جو سرپرائز دینا چاہتا تھا خود سرپرائز ہو کر گیا اور پاکستان نے 27 فروری کو دن کی روشنی میں دشمن کے دو طیارے گرائے، دشمن نے بوکھلاہٹ میں اپنا ایک طیارہ گرایا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو نہ صرف وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ دشمن کے عزائم کو بھی خاک میں ملایا، آج کا دن 1947 سے لیکر آج تک وطن کی سرحدوں کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور دفاع وطن کی حفاظت کرنے والے قوم کے غازیوں کے نام ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم ہے، یوم تشکر اس حوالے سے آج کے دم افواج پاکستان قوم کے اعتماد پر پورا اتری اور یوم عزم اس حوالے سے کہ عزت اور وقار کی کوئی قیمت نہیں، ہم اپنے دشمن کی ہر سازش سے بخوبی تیار ہیں اور دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہماری افواج باصلاحیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نہ آزمایا جائے۔