ہماری افواج نے رات کی تاریکی میں وار کا جواب دن کی روشنی میں دیا،اسدعمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر کسی کو ہماری افواج کی سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت پر شک تھا تو اس کو 27 فروری 2019ء کو مٹا دیا گیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے رات کی تاریکی میں وار کا جواب دن کی روشنی میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسی غلطی سے گریز کیا جائے ورنہ چائے ہمیشہ مفت نہیں پلائی جاتی۔