گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا غرورخاک میں ملایا تھا، مجاہد انور خان

اسلام آباد:ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں 27 فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا غرورخاک میں ملایا تھا،پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے۔سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سےسرشار ہیں، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں۔