پاکستان کوخفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزا م میں بھارتی نیوی کے 11 اہلکارگرفتار

نئی دہلی: خفیہ معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزا م میں بھارتی نیوی کے 11 اہلکار اور 2 عملے کے ارکان گرفتار ،بھارتی نیوی کے ترجمان کے بقول یہ اہلکار ممبئی سمیت کئی اہم پورٹس پر تعینات تھے ، ان اہلکاروں نے وہاں کی حساس ترین معلومات سوشل میڈیا کے ذریعہ نامعلوم اکاونٹس کو فراہم کیں۔بھارتی نیوی نے اس واقعے کے بعد ساری نیول فورس کے لیے ٹچ موبائل کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ بھارتی نیوی کی اپنی ایک الگ خفیہ ایجنسی ہے جس کا سالانہ بجٹ پاکستان کی نیوی کے ٹوٹل بجٹ کے برابر ہے۔اتنی بڑی خفیہ ایجنسی ہوتے ہوئے بھی بھارتیوں کو چونا لگ گیا،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کے افسران کے غیر پیشہ ورانہ انداز اپناتے ہوئے حساس معلومات لیک کرنےکی خبریں آتی رہی ہیں۔