بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،13 سالہ بچی زخمی

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کے نیزا پیراوررکھ چری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی ہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سےقبل بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔