دہلی کے انتخابات میں مودی کی جماعت کو بدترین شکست

نئی دہلی : بھارت میں نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں سرکاری مگر غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ واضح رہے کہ ریاستی انتخابات کی 70 نشستوں پر ووٹنگ 8 جنوری کو ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی کا عمل پورا ہوا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں اے اے پی کو 46 نشستوں پر کامیابی جبکہ 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ بی جے پی کو صرف 5 نشستوں پر کامیاب جبکہ 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ حتمی نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔