بھارت،مسافر بس بجلی کی تار سے ٹکرا گئی،9 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں مسافر بس بجلی کے تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ حادثہ منراج پور کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے اس دوران بس کا ایک حصہ سڑک کنارے 11کلو واٹ کی بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔