چین کا بھارتی ڈیفنس ایکسپو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لکھنو : بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں شروع ہونے والی دفاعی سازو سامان کی نمائش ڈیفنس ایکسپو2020ء میں چینی کمپنیاں شرکت نہیں کریں گی۔چین نے دہلی کے آٹو ایکسپو میں شرکت نہ کرنے کے بعد اب یوپی ڈیفنس ایکسپو میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔بھارتی خبر رساں ادارے نے کہا کہ چینی شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت بھارتی حکومت کی جانب سے معطل کرنے کے بعد چین نے غیر متوقع طور پر ڈیفنس ایکسپو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیفنس ایکسپو 5 دن جاری رہے گی ۔