جوہری سمجھوتہ برقرار رکھنے کیلئے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کیلئے وہ یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر روحانی کی یورپی یونین کے شعبہ خارجہ اْمور کے سربراہ جوسیپ بوریل سے تہران میں ملاقات کے بعد جاری بیان میں کیا گیا۔صدر روحانی نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ کی سمجھوتے سے یکطرفہ دستبرداری نے اِس پر مکمل طور پرعملدرآمد کرنے میں دیگر فریقوں کیلئے کئی رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کیں، تاہم ایران معاملات حل کرنے کیلئے یورپی یونین کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے اب بھی مکمل طور پر تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ وہ سمجھوتے کو بچانے کی غرض سے مضبوط باہمی رابطہ پیدا کرنے کیلئے ہر وہ کام کریں گے جو اْن کے اختیار میں ہے۔