افغان حکومت بھارت کی آلہ کار بن گئی،کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب رکوادی گئی

اسلام آباد : افغان حکومت باقاعدہ طور بھارت کی آلہ کار بن گئی، افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی اشرف غنی حکومت نے ایک مرتبہ پھر خود کو باقاعدہ طور پر بھارت کا آلہ کار ثابت کر دیا ہے۔ پاکستان کے اندرونی معاملات خاص کر پی ٹی ایم کے حوالے سے شور ڈالنے والے اشرف غنی نے آج تک مقبوضہ کشمیر میں نافذ بھارتی فوج کت ظالمانہ کرفیو کی مذمت نہیں کی۔اب اشرف غنی حکومت نے بھارت کو خوش کرنے کیلئے ایک اور شرمناک ترین، غیر سفارتی حرکت کر ڈالی ہے۔ اشرف غنی حکومت نے افغانستان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کو آج 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے اس سلسلے میں کوئی بھی تقریب کا انعقاد کرنے سے روک دیا ہے۔پاکستانیوں کی جانب سے افغان حکومت کی اس شرمناک ترین حرکت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر آج بدھ کو بھرپور انداز میں منائیں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان مظفر آباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام اہم پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔