اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد :وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی کل اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کے مقبول نعرے ہیں، اہل کشمیر اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں۔منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی کل اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کے مقبول نعرے ہیں، اہل کشمیر اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں، مسلم امہ بھی بھارت کی جانب سے اہل کشمیر پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا نوٹس لیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر خاموشی ترک کریں۔