کوالالمپورسمٹ سے متعلق دوست ممالک کے خدشات دور ہو گئے ہیں،عمران خان

ملائشیاء: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوالالمپورسمٹ سے متعلق دوست ممالک کے خدشات دور ہو گئے ہیں، اس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اہم ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات جاری کی گئیں۔بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب دونوں ممالک کے خدشات ختم ہو گئے ہیں اور اب پاکستان اپنے دیگر فریقین کے ساتھ مل کر ٹی وی چینل سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرے گا۔ مزید بات کرتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھا کہ کوالالمپورسمٹ میں شامل نہ ہونے پر افسوس ہے لیکن میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایک دوست ملک کو لگ رہا تھا کہ شاید اس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا ہے،لیکن ہمیں مل کر اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی ہے۔اسلام کے حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے اب پاکستان اور ملائیشیاء مل کر کام کریں گے اور آنے والے سال میں کوالالمپورسمٹ میں بھی شرکت کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔عمران خان نے ملائیشیاء کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ملائیشیاء سے تجارت ختم کر دے گا تو ہم اس کمی کو پورا کر دیں گے۔اسی موقع ہر ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے بھی بات کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات بہت اچھی گئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ ملائیشیاء دو طرفہ تعلقا ت کی عکاسی کرتا ہے۔