چین اور پاکستان کی درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال

اسلام آباد:چین اور پاکستان کی درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا۔ چائنا ایئر کی پرواز 6007 ارومچی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال، ارمچی سے سدرن چائنہ ایئرکی پروازاسلام آبادپہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ مشیر صحت اور چینی سفارتی نمائندوں کی موجودگی میں مسافروں کااسکریننگ ٹیسٹ کیا گیا۔ مسافروں میں پاکستانی اور چینی باشندے شامل ہیں۔ اسکریننگ کے بعد مسافروں کو امیگریشن کے مرحلے سے گزاراگیا۔ ارومچی کے ہوائی اڈے پر بھی مسافروں کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث انتیس جنوری کو فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔ پاکستان نےکورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی۔ پہلےمرحلے میں تشخیصی ٹیسٹ آج سےقومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ہوں گے۔