وزیر اعظم عمران خان2روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد کی دعوت پر 2 دن کے دورے پر کوالالمپور روانہ ہو گے ہیں. وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد میں کابینہ کے اراکین سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل ہیں.بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے علاوہ ازیں دونوں ممالک کے وزراعظم کی موجودگی میں وفود کی سطح پر اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوں گے.ترجمان کے مطابق وزرا اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (آئی ایس آئی ایس) کے زیر اہتمام تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے.اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے تناظر میں مشترکہ عزم کی علامت ہے ۔