کرونا وائرس،پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے

اسلام آباد: کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہے کہ چین کے لیے فوری طور پر فلائٹ آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔سوشل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔2 فرروی کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔