بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

کیرالہ: بھارت میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شہری میں چین کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کا پہلا کیس ایک طالب علم میں سامنے آیا ہے، جو چین کے شہر ووہان کی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے۔ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو کیرالہ کے ایک اسپتال میں الگ حصے میں رکھا گیا ہے۔طبی حکام کا کہنا ہے کہ مریض کی طبیعت بہتر ہے اور اس کی صحت کی صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔