کرونا وائرس،پاک چین بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرونا وائرس نے چین میں تباہی مچا دی ہے،اب تک کرونا وائرس سے 130 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جب کہ 4 پاکستانی بھی طلبا بھی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔پاکستان نے مرض سے بچاؤ کے پیش نظر چین کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خنجراب کے مقام پر تا حکم ثانی پاک چین بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔