افغانستان سے پاکستان پر 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:سرحد پار افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے۔انہوں نے کہا کہ آج صبح 10بجے افغانستان سے دو مارٹر گولے پھینکے گئے۔ راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔راکٹ حملوں کے بعد طور خم گیٹ آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ توقع ہے طور خم بارڈر جلد ہی کھول دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔