چین میں موجود 4 پاکستانی طلباء میں کرونا وائرس کی تصدیق

لاہور : وزارت صحت نے چین میں موجود 4 پاکستانی طلباء میں کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں 500 پاکستانی طلبا ہیں جو وہاں کی مقامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی سفارتخانہ طلبا سے رابطے میں ہے۔چاروں پاکستانی طلبا کی صحت میں بہتری آئی ہے۔جب کہ چین میں کرونا وائرس کے سلسلہ میں چین میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہاٹ لائن گوآن ژو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں قائم کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں قونصلر جنرل ڈاکٹر دیار خان سے 8618813294841 + پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔گذشتہ روزمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔