شہریت قانون سے بھارت میں بسنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،بنگلادیشی وزیراعظم

ڈھاکہ: بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت کا شہریت قانون غیرضروری قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ بھارتی حکومت نے ایسا کیوں کیا؟ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مودی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ این آر سی سے بنگلادیشی لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا شہریت قانون غیرضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ بھارتی حکومت نے ایسا کیوں کیا؟ شہریت قانون سے بھارت میں بسنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔بنگلادیشی وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ این آر سی سے بنگلادیشی لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔ اسی طرح بھارت میں ریاست کیرالہ کے بعد پنجاب نے بھی مودی سرکار کے متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد منظور کرکے متنازع قانون کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا۔