بھارتی فوجی آفیسرراجندر سنگھ پھسل کر پاکستان پہنچ گیا

نئی دہلی : بھارتی آرمی افسر بارڈر کے قریب برف پر پھسل جانے سے پاکستان پہنچ گیا ۔تفصیل کے مطابق بتا یا گیا ہے کہ بھارتی آرمی افسرراجندر سنگھ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ برف باری کے باعث پھسل کر پاکستان کی حدود میں داخل ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے افسر راجندر سنگھ کے گھر بھارتی فوج کی جانب سے فون پر رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ راجندر سنگھ گم ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔بعدازاں ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ بھارتی افسر راجندر سنگھ کشمیر پر ڈیوٹی دیتے ہوئے برف پرپھسل کر پاکستان کی حدود میں داخل ہو گئے۔ راجندر سنگھ نے2002ء میں بھارتی فوج کو جوائن کیا تھا اور بعدازاں برفانی علاقے گلمرج میں تعینات کئے گئے تھے ۔بھارتی فوجی افسرکی بےوقوفیوں کے باعث انہیں بین الاقوامی میڈیا پر بھی مذاق بنایا جا تا ر ہا ہے۔ تاہم ایک بار پھر بھارتی فوجی افسر اپنی بے وقوفی کے باعث برف پر پھسل کر پاکستان کی حدود میں پہنچ گیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے پاکستانی حکام کی جانب سے ابھی تک بھارتی افسر کے پاکستان کی حدود میں پھسل کر آجانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔