بھارت کافلیگ آپریشن ناکام، اپنے ہی پولیس افسر کو قربانی کا بکرا بنا دیا

لاہور: ہندوستان کی ایک اور جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی، بھارت کی جھوٹی فلیگ آپریشن کی چال بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فورسز نے فالس فلیگ آپریشن میں اپنے ہی ڈی ایس پی رویندر سنگھ کو ساتھی دہشتگردوں کیساتھ گرفتار کرلیا، ثابت ہوگیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سرپرست بھارت ہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ناکامی پر اپنے ہی آفیسر کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ یونیفارم آفیسر کی دہشتگردوں کے ساتھ گرفتاری ناکام منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی، اس منصوبہ بندی سے مقامی ادارے بھی لاعلم تھے۔فالس آپریشن کے مرکزی کردار ڈی ایس پی رویندر سنگھ کو ساتھی دہشتگردوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔جس سے ثابت ہوا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا ازخود سرپرست نکلا۔جبکہ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی میں مسلمانوں کوشامل کرکے حقیقت بیان کردیتا تھا۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی رویندر سنگھ کو دہشتگردوں کو کمک فراہم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ڈی ایس پی رویندر سنگھ گزشتہ روز ہفتے کودوساتھی دہشتگردوں کے ساتھ پایا گیا، جس پر ان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یاد رہے ڈی ایس پی رویندر سنگھ کوبہادری پر 15اگست 2019ء کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔