دیوار چین نے برف کی سفید چادراوڑھ لی

بیجنگ :چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں واقع دیوارِ چین نے رات بھر ہونے والی برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ کے شمالی علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شدید برفباری ہوئی اس کے باوجود مقامی طالب علموں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کا لطف اٹھانے کے لیے دیوار چین کا رخ کیا ،برف باری کے بعد دیوار چین آنے والے سیاحوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔میڈیا نے مزید بتایا کہ برف باری کے بعد دیوار چین کو دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے مناظر مزید دلکش ہو گئے ہیں۔