شاہ محمود قریشی اورجواد ظریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور جنگی ماحول کے پیش نظرحالات کو پرامن بنانے اوردونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے میں کردار ادا کیا جا رہا ہے۔