مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کا اپنی فوج پر حملہ،متعدد فوجی نشانہ بن گئے

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا اپنی فوج پر حملہ، زور دار دھماکہ، متعدد فوجی نشانہ بن گئے، لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی اپنی ہی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کے جا ٹکرائی، زور دار دھماکے میں لیفٹننٹ سمیت چار فوجی اہلکار نشانہ بنے۔ بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی گاڑی غلطی سے اپنی ہی بچھائی ہوئی باردوی سرنگ پر چڑھ گئی جس سے دھماکا ہوگیا۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے ہفتہ کو سرینگر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں پر سرینگر کے علاقے کائوڈارہ میں دستی بم پھینکا گیا تاہم حملے میں کسی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر اطلاع نہ مل سکی۔حملے کے فوراً بعد بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔