ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور کا بھارت کو کھلا چیلنچ

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو کھلا چیلنچ، انکا کہنا ہے کہ آج 4 جنوری کو 572 زائرین کرتار پورہ صاحب تشریف لائے۔ خود ہی چیک کریں یا کوئی بھی پاکستانی انٹری پوائنٹ پر ریکارڈ دیکھنے کے لئے آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میں چیلنج کرنے کو تیار ہوں۔آج 4 جنوری کو 572 زائرین کرتار پورہ صاحب تشریف لائے۔ خود ہی چیک کریں یا کوئی بھی پاکستانی انٹری پوائنٹ پر ریکارڈ دیکھنے کے لئے آسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی اپنی ساکھ کھونے میں اور جھوٹ کر پھیلانے میں کتنا دور جا سکتا ہے؟ اتنا نہیں جتنا اس ٹویٹ میں لکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے بھارتی صحافی کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو ایک لسٹ بھیجی تھی جس میں کرتاپور صاصب جانے کے لیے 738 زائرین کے نام شامل تھی جن میں سے 737 زائرین کو اجازت ملی لیکن پاکستان نے صرف 150 زائرین کو کرتارپورہ جانے کی اجازت دی۔اسکا جواب ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا انکا کہنا ہے کہ پاکستان نے 572 زائرین کو کرتار پورہ جانے کی اجازت دی، کوئی بھی چاہے وہ چیک کر سکتا ہے۔