بھارت کا ننکانہ صاحب میں حالات کشیدہ کرنے کی کوشش

ننکانہ صاحب : ہندوستانی سکھوں کے دل میں پاکستان کیلئے بڑھتی ہوئی محبت دیکھ کر بھارت نے خوفناک سازش کر ڈالی، ننکانہ صاحب میں پہلی مرتبہ حالات کشیدہ کرنے کی کوشش، چند شر پسند عناصر کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف بھارت کی جانب سے اب ایک مرتبہ پھر خوفناک سازش رچی گئی ہے۔بھارت کی جانب سے سکھوں کے مقدس ترین شہر ننکانہ صاحب میں حالات کشیدہ کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں پہلی مرتبہ سکھ یاتریوں کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کچھ شر پسند عناصر نے ننکانہ صاحب گوردوارہ جا کر سکھوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔بھارت کی جانب سے اس واقعے کو بنیاد بنا کر ہندوستانی سکھوں کے دل میں پاکستان کیلئے نفرت بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں اس سے قبل تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اب جب کرتارپور راہداری کے افتتاح کے بعد سے دونوں ممالک کے پنجاب کے عوام کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں تو بھارت نے پھر سے لوگوں کے دلوں میں نفرتیں بھرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ اس تمام واقعے پر وزیر مذہبی امور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند مقامی افراد نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ننکانہ صاحب میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حکومت پنجاب اورمتروکہ وقف املاک انتظامیہ عمائدین علاقہ سےرابطےمیں ہیں۔ بھارت کا معمولی تنازع کو مذہبی تصادم کا رنگ دینا غلط ہے۔ بھارت کا واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔ بھارت اقلیتوں کے احتجاج سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ننکانہ صاحب میں گرو گوبن سنگھ کےجنم دن کی تقریبات معمول کیمطابق جاری ہیں اور شہر میں حالات معمول کیمطابق ہیں۔