مقبوضہ کشمیر میں مسلسل150ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ بدستور جاری

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل150ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اوردیگر سخت پابندیاں بدستور جاری ہیں جن سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلسل فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہے ۔ سرینگر سمیت وادی کشمیر کے طول وعرض میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اوربھارتی فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز مسلسل معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجروںکوشدید مشکلات کا سامناہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل فوجی محاصرے اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے سال2019ء تعلیم کے حوالے سے بھی وادی کشمیر کے طلباء کے لئے انتہائی نقصاندہ ثابت ہو اہے۔