نئے سال میں پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی مزید فروغ پائے گی،عمرایوب خان

اسلام آباد : وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئے سال میں پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی مزید فروغ پائے گی، پاکستان اور چین مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبوں میں قریبی تعلقات اور تعاون میں گہرے دلچسپی لے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے نئی سمتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سیفر یائو جنگ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو بتایاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تمام منصوبے مقررہ نظام الاوقات کے اندر مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں اور پاور ڈویژن کے متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مثالی تعاون اور رابطہ کاری موجود ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کو پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے 40 نئے بلاکس کے لئے بولی کا عمل جلد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ پالیسی کے تحت او جی ڈی سی ایل 33 کنویں سالانہ کی کھدائی کی شرح کی 100 تک بڑھائے گا جس کے نتیجہ میں نئی دریافتوں کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا گیا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے پاور ڈویژن میں عنقریب ایک اجلاس منعقد ہو گا۔ پاکستان میں چین کے سفیر نے سی پیک کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں پر مثالی پیشرفت کی تائید کی اور کہا کہ نئے سال میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون مزید فروغ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں بجلی اور تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔چینی سفیر نے کہا کہ سال 2020ء میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان سے چین کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا جس کے نتیجہ میں پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔