بھارت،بیٹے نے اپنی 62 سالہ بیمارماں کوقتل کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشڑ کے ضلع پلغار میں ایک بیٹے نے اپنی 62 سالہ ماں کی مستقل بیماری سے تنگ آ کر اُسے قتل کر دیا۔30 سالہ نوجوان قاتل کا کہنا تھا کہ اُس کی ماں بہت عرصے سے بیمارتھی۔ وہ اپنی ماں کو زیادہ دیر تک بیماری کی حالت میں تڑپتا نہیں دیکھ سکتا تھا، اسی وجہ سے ماں کو اس اذیت سے نجات دلانے کی خاطر یہ مذموم قدم اُٹھایا۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ جے پرکاش نامی شخص نے اپنی ماں پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، ماں اس وقت کچن میں مصروف تھی۔جس کے بعد خاتون اس زوردار ضرب کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔واقعے کے بعد چھوٹے بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ماں کا مردہ جسم پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔پولیس کو دیے جانے والے بیان میں قاتل بیٹے نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی ہر وقت کی بیماریوں سے بیزار ہو چکا تھا اور اسے مکتی (نجات) دلاناچاہتا تھا،اسی وجہ سے اس نے یہ گھناؤنا قدم اُٹھایا۔پولیس نے بیٹے پر قتل کی دفعات عائد کر کے اُسے جیل بھیج دیا ہے۔