پشاور میں افغان قونصلیٹ دوبارہ کھول دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آگئی، دونوں ممالک کے درمیان قربتیں بھی بڑھنے لگی ہیں، پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں 55 روز بعد قونصلر سروسز بحال ہوچکے اور ویزا کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے، جبکہ پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا۔پاکستان نے سفارت کاروں اور عملے کو ہراساں کرنے پر 3نومبر کو قونصلر سیکشن بند کیا اور سفارتی مشن نے غیر معینہ مدت تک ویزہ کا اجرا بھی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے ہراساں کرنے کے واقعات پر قابوپانے کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ سفارتکاروں کو ہرممکن تحفظ دینے کا بھی دعویٰ کیا ہے، پاکستانی سفارت خانہ روزانہ افغان شہریوں کو بغیر فیس3 ہزار ویزے جاری کرتا ہے۔