بھارت:شہریت کا متنازع بل نا منظور،مودی کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

ممبئ: بھارت میں متنازع شہریت بل کی منظوری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ شہریت کا متنازع بل نا منظور، مودی گردی نہیں چلے گی، بھارت کی سڑکوں پر نعرے گونجنے لگے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے غیرقانونی اقدامات کے بعد ممبئی، دہلی اور کولکتہ سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد حکومت کے کالے قانون کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جا رہی ہے ۔متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے مودی کے سرکاری غنڈوں نے ساری حدیں پار کر دیں، کانپور میں پاپڑ بیچنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا، اترپردیش میں اب تک مظاہروں کے دوران 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 5 بچوں کو ٹارچر سیل میں بدتریں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آسام میں تاریخی ریلی میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جس میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی گئی۔ پونے، ممبئی، کولکتہ، لکھنوئو اور نئی دہلی میں بڑے مظاہرے جاری ہیں۔