ایل او سی پر لڑائی:پاک فوج کے 2 جوان شہید،جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

روالپنڈی:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان لڑائی،بھارت کی جانب سے پچھلے 36 گھنٹے میں سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے باعث دوپاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت کی جانب سے پچھلے 36 گھنٹے میں سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوگئے۔دوسری جانب پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ جب کہ صوبیدارسمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔