بھارتی شہریت کے متنازع بل پرمہاتیر محمد کا تنقید،مودی سرکارآپے سے باہر

نئی دہلی : بھارتی شہریت کے متنازع بل کے حوالے سے تنقید کرنے پر بھارت مہاتیر محمد کے خلاف غصے میں آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کیلئے شہریت کا ایک قانون منظور کیا گیا ہے جس کے خلاف بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے. اس حوالے سے ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے بھارت کی اصلیت دنیا کے سامنے لانے پرمودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم مہاتیرمحمد نے کوالالمپورسمٹ میں بھارتی شہریت ایکٹ پرتنقید کی تھی۔بھارتی شہریت ایکٹ کی وجہ سے لوگ مررہے ہیں،مہاتیرمحمدنے کہاتھاسیکولرہونے کادعویداربھارت مسلمانوں کوشہریت سے محروم کر رہاہے۔ اس پر دہلی میں موجود ملائیشین سفیر کو بھارت کے دفترِ خارجہ طلب کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم نے بھارت کے اندرونی معاملے میں مداخلت کی ہے۔بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملائیشیا حقائق جانے بغیر بھارت کی اندرونی صورتحال پر تبصرے سے باز رہے۔