لائن آف کنٹرول پرلڑائی،پاک فوج نے بھارتی چوکی تباہ کردی

مظفرآباد : لائن آف کنٹرول پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے، ایل او سی کے جوڑا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 3 فوجی جوان شدید زخمی، جوابی اور منہ توڑ کاروائی میں بھارتی چوکی کو تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر رات کی تاریکی میں پاکستانی علاقوں کا حملہ کیا ہے۔بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جوڑا سیکٹر پر خوفناک بمباری کی جس کے باعث پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث 2 شہریوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔