پشاور ہائی کورٹ کے سامنے دھماکہ کرنےوالا افغانستان کا شہری نکلا

پشاور:پشاور ہائی کورٹ کے سامنے ہونے والے دھماکہ کی تفتیش میں پیش رفت، دھماکہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے براستہ چمن پاکستان داخل ہوا ، ملزم نے رات پشاور حاجی کیمپ اڈے کے قریب مقامی ہوٹل میں رات گزاری ، ملزم کے قصے سے موبائل فون اور پاکستانی کرنسی 100 امریکی ڈالر اور 2 عدد افغان تذکرے برآمد ،دھماکہ میں 12 شہری اور ایک پولیس جوان شدید زخمی جبکہ 22 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ، گرفتار ہونے والے دہشتگرد دو دن قبل چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا جنہوں نے ایک دھماکے سے ایک دن قبل پشاور حاجی کیمپ اڈے میں ایک ہوٹل میں قیام کیا پشاور پولیس سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کے دوران ہائی کورٹ کے سامنے دھماکہ کرنے والے دہشتگرد اکرام اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا۔ دھماکہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر نے ملز م اکرام کو تمام تر ذمہ داریاں سونپ دی تھی۔