بھارت پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کر سکتی ہے،آصف غفور

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو رنے کہا ہے کہ بھارت ایسی دھمکیاں دیتا ہی رہتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پہلے مودی انتخابات جیتنے کے لیے ایسی دھمکیاں دیتا تھا، آج ہندوستان میں ہندووتا کی آگ کر بھڑکانے کے لیے ایسا کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا ہے کہ بھارت ایسی دھمکیاں دیتا ہی رہتا ہے۔انھوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی پہلے جنگ کی دھمکیاں انتخابات جیتنے کے لیے دیتا تھا اور اب ہندوستان میں ہندومت کی آگ کو بھڑکانے کے لیے ایسا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھے کہ وہ اس حالت میں ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کر سکتی ہے۔