یونیورسٹی طلبہ پر پولیس تشدد سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا،آفتاب شیرپاؤ

اسلام آباد :قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ میں بھارتی طلبہ خصوصاً خواتین کے ساتھ ہوں جنہوں نے مرد سٹوڈنٹس کوبچانے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ بھارتی پولیس کے بدترین تشدد کی بھرپورمذمت کرتاہوں، اس سے بی جے پی اورمودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیاکہ اسے جمہوریت،قانون کی بالا دستی اوراپنے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنے کے حق کی کتنی پاسداری ہے۔