متنازع شہریت بل،بھارتی پولیس کی مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ جاری

نئی دہلی:بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون بننے کے بعد جہاں ایک طرف ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہوا ہے وہیں بھارتی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پرنئی دہلی کی جامعہ ملیہ کے گرلز ہاسٹل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ طالبات اپنے ساتھی طالب علم کو پولیس کے تشدد سے بچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور پولیس کو نوجوان پر تشدد کرنے سے روک بھی رہی ہیں۔نئی دہلی کی جامعہ ملیہ کے گرلز ہاسٹل میں ساتھی طالب علم کو پولیس اہل کاروں سے بچانے والی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت، پولیس اور کسی اور کا کوئی خوف نہیں ہے۔