مودی حکومت بھارتی مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے،ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں جاری مسلمانوں پر مظالم سے متعلق کہاہے کہ مودی حکومت ہندوتوا کے ظالمانہ نظریئے کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ایک بھارتی لڑکی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اب تک بھارت سے ہزاروں پیغامات موصول ہو چکے ہیں جس میں سے ایک پیغام کو ٹوئٹ کے ذریعے شیئر کر رہا ہے ہوں۔صدر عارف علوی کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں ایک بھارتی مسلمان لڑکی روتے ہوئے نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اندر بھارتی پولیس کا لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے بتا رہی ہے، لڑکی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ امام مسجد کے مطابق بھارتی پولیس نے مسجد میں گھس کر لڑکیوں پر بے انتہا ظلم کیا ہے اور انہیں مارا پیٹا ہے، لڑکیوں کے پائوں پر اتنی لاٹھیاں ماری ہیں کہ ان کے دونوں پائوں ٹوٹ گئے ہیں،بھارتی پولیس کی جانب سے امام صاحب کو بھی لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک بھارت سے ہزاروں پیغامات موصول ہو چکے ہیں جس میں سے ایک کو ٹوئٹ کر رہا ہوں، یہ لڑکی روتے ہوئے دہلی میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اندر بھارتی پولیس کی جانب سے لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے بتا رہی ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا فسطائیت کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔