پاک ایران فورسز کی بارڈرپرمشترکہ پٹرولنگ کی خبرغلط ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران فورسز کی بارڈر پر مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ پٹرولنگ کے حوالے سے اطلاعات میں صداقت نہیں۔پاکستانی بارڈر پر کسی قسم کی پٹرولنگ نہیں ہو رہی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسز کریں گی۔