بھارت،باپ کی زیادتی کا شکار 9سالہ بچی جاں بحق

روہتک :بھارت میں باپ کی زیادتی کا شکار 9سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست روہتک میں پیش آیا۔ جہاں پر ایک شخص نے نو سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقامی سول ہسپتال میں مبینہ زیادتی کا شکار بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نو سالہ اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔جو کام کی تلاش میں ہریانہ منقتل ہوچکے تھے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے رجوع کرلی ہے۔ بچی کی ماں نےشوہر کیخلاف پی او سی ایس او (بچوں سے جنسی زیادتیوں سے بچاؤ ایکٹ ) کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے ۔زیادتی کا شکار بچی دن بھر اپنی ماں کے ساتھ گزارنا پسند کرتی تھی، رات کو اپنے والد کے ساتھ سوتی تھی۔ بچی کے بیمار ہونے پر ماں اسے اسپتال لے آئی ،جہاں وہ دم توڑ گئی ۔متاثرہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پی جی آئی ایم ایس روہتک بھجوایادیاگیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے بھارت میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ روز قبل مدد کی غرض سے آئے افردنے نوجوان خاتون ڈاکٹرپرینکاریڈی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاتھا ۔یہ واقعہ بھارت کے شہرحیدر آباد کی ڈسٹرکٹ رنگاریڈی کے علاقے شادنگر میں پیش آیا تھا ،جہاں سے 25کلو میٹردو خاتون کی نعش ملی تھی۔ بھارت میں زیادتی کی بڑھتے واقعات سے عورتیں غیر محفوظ ہو گئیں ہیں، بھارت کے شہر دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے احتجاج بھی کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت خواتین کے کیلئے غیر محفوظ ہے۔ یہاں کوئی بھی خاتون محفوظ نہیں ، جس کا دل چاہتا ہے زیادتی کر کے قتل کردیتا ہے۔