پاکستانی صارفین کو ٹوئٹر پر کشمیر کی حمایت پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،آصف غفور

راولپنڈی : پاکستانی صارفین کو کشمیر کی حمایت پر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو ٹوئٹر پر کشمیر کی حمایت پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کسی نہ کسی بہانے سے صارفین کے اکاونٹس بلاک کیے جارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ و ئٹر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کو کشمیر کی حمایت کرنے پر بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔کسی نہ کسی بہانے ان کے اکاونٹس بلاک کر دیے جاتے ہیں ۔اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے اور جلد از جلد تمام تر مشکلات حل ہو جائینگی۔تاہم انھوں نے صارفین کو یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ وہ ان تما م مشکلات کو بروئے خاطر نہ رکھیں اور اپنی اس جدو جہد کو جاری و ساری رکھیں ۔